پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج

پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج ، بی آر ٹی روٹ بھی جزوی طور پر بند کر دی۔
پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کے معاملے پر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی پی ڈے اے حکام کے ساتھ الجھ پڑے، اس دوران ایم این اے آصف خان اور ایم پی اے فضل الہی نے پی ڈی اے دفتر میں ہنگامہ آرائی کی۔
قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کی جانب سے پی ڈی اے حکام کے ساتھ تلخ کلامی پر پی ڈی اے ملازمین نے بی آر ٹی روٹ احتجاجا بند کردیا۔ اس بات کی تصدیق بی آر ٹی حکام کی جانب سے بھی کی گئِی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تحریک انصاف کے ایم این اے آصف خان نے ڈی جی پی ڈی اے کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ اس پر ‏پی ڈی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا۔
پی ڈی اے ملازمین نے تاتارا پارک اور پی ڈی اے سٹیشنز کے درمیان عوام کے احتتجاج کے باعث بی آر ٹی کا ٹریک جزوی طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث بی آر ٹی سروس فی الوقت صرف مال آف حیات آباد تک محدود ہے۔
یاد رہے کہ پی ڈی اے کی جانب سے حیات آباد تا رنگ روڈ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا، جس پر پی تی آئی کے ممران قومی و صوبائی اسمبلی کی پی ڈی اے حکام کیساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج باہر سڑکوں‌پر بھی جاری ہے، پی ڈی اے ملازمین نے بی آر ٹی روٹ بھی اس دوران جزوی طور پر بند کر دی۔ اس بات کی تصدیق بی آر ٹی حکام کی جانب سے بھی کی گئِی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا