دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر دھاوا

پشاور میں مظاہرین کا پیسکو گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی

ویب ڈیسک: پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کا پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،پشاور کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی ۔
ترجمان پیسکو کے مطابق 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے اور دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن کو آف کر دیا۔
مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی جس سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
پیسکو ترجمان کے مطابق مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے۔پ
یسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں، لائن لاسز کی زیادتی کیوجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لو ڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔
دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک واپڈا کے اعلیٰ افسران ہمارا مسئلہ حل نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت