لبنان پر بمباری جاری

لبنان پر بمباری جاری، مزید 72شہید ، 5لاکھ افراد کی نقل مکانی

ویب ڈیسک: لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 72شہری شہید اور 400سے زائد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 620سے تجاوز کر گئی۔
اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اب تک جنوبی لبنان سے 5لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے فوجی دستوں کو لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کے احکامات جاری کر تے ہوئے ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کر لیا ہے۔
ایران نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو ایران لا تعلق نہیں رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہو گی،کہ ایران اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو ترجیح دے گا، حزب اللہ نے کارروائیاں روکیں تو اسرائیل فوری طور پر رک جائے گا۔
سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان، ضلعی انتظامیہ کے خلاف غریب مزدور کاروں کا احتجاج