چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب

پشاور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کمیشن کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 2020 میں صوبے میں ہسپتالوں، لیبارٹریز اور کلینکس میں قیمتوں کے تعین کا فیصلہ دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق فیصلے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کوہسپتالوں، لیبارٹریز میں مختلف ٹیسٹ کے قیمتیں متعین کرنے کا حکم دیا تھا مگر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر