صوابی پولیس سٹیشن میں دھماکہ

صوابی: پولیس سٹیشن میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق،25افرادزخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے پولیس سٹیشن میں زور دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت25افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس سٹیشن کی اسلحہ گودام پر واقع مال خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں تھانے میں آگ بھڑک اٹھی ۔
دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
زور دار دھماکے کے باعث بیرکس منہدم ہو گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں ۔
دھماکے کے بعدفوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔
ریسکیو1122میڈیکل ٹیموں نے اب تک 25زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں دو شدید زخمی بتائے جارہے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں ۔
ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر موجود، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری ضلع صوابی کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ