وزیراعلیٰ کا صوابی دھماکے کا نوٹس

وزیراعلیٰ علی امین کا صوابی دھماکے کا نوٹس،رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوابی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو فوری طورپر صوابی پہنچنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو دھماکے کی نوعیت کا تعین کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری طورپر ریسکیو کارروئیاں شروع کریں ۔
علی امین گنڈا پور نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بروقت طبی امداد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے