لیموں انسانی صحت کیلئے مفید

لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے

ویب ڈیسک: لیموں انسانی صحت کیلئے مفید ہے، ماہرین کے مطابق یہ دماغی صحت کے ساتھ وزن بھی کم کر سکتا ہے۔
لیموں کے چھلکے میں وہی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اس کے رس میں پائے جاتے ہیں۔
اس میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر وغیرہ شامل ہوتے ہیں، یہ سب لیموں کے چھلکے کو انتہائی فائدہ مند بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے لیموں کے چھلکوں کو بھِی مفید قرار دیا ہے۔
لیموں کے چھلکے کی قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات انسانی جلد کو رکھَ صاف و شفاف ، داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں اور جلد کو بہتر بناتی ہیں، کیونکہ اس میں پائے جاتے ہیں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات۔
لیموں کے چھلکے جراثیم کش اور جلد کو صاف و شفاف کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
جلد کی صفائی کیلئے ماہرین نے خاص احتیاط برتنے کا کہا ہے، ان چھلکوں کو بیکنگ سوڈا یا سرکہ میں ملا کر ایک بہترین جراثیم کش ٹوٹکا آزمایا جا سکتا ہے۔
لیموں کے چھلکوں میں موجود زیادہ تر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات آپ کے گھر کو بھی صاف اور خوشبو دار بناتے ہیں۔ تازہ لیموں کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ لیموں بھِی کافی کارآمد ہوتا ہے۔
ہاتھِی زندہ لاکھ کا مرا سوا لاکھ کا محاورے کے مصداق استعمال شدہ لیموں وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
استعمال شدہ لیموں سے وزن کم کرنے کیلئَ خصوصی مشروب بنایا جا سکتا ہے۔ لیموں کے چھلکوں میں پیکٹین کی تہیں ہوتی ہیں جو چربی کم کرنے کے ساتھ وزن بھی کم کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتی ہیں۔ اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ لیموں انسانی صحت کیلئے مفید ہے، ماہرین کے مطابق یہ دماغی صحت کے ساتھ وزن بھی کم کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ظاہر شاہ طورو کا امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس