تیمرگرہ بیوٹیفکیشن

تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: تیمرگرہ بیوٹیفکیشن کے تحت شروع کیا جانے والا چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔
6 کروڑکی لاگت سے 15 کنال اراضی پر مشتمل چلڈرن پارک کا 70 فیصد تعمیراتی کا، مکمل ہو چکا ہے، تاہم باقی کا کام تاحال کھٹائی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی امور اور تعمیراتی کام میں عدم دلچسپی کی وجہ سے چلڈرن پارک منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔
تیمرگرہ بیوٹیفکیشن کے تحت اگر یہ پارک مکمل ہو گیا تو یہ تحصیل تیمرگرہ کے 6 لاکھ نفوس کے لیے واحد تفریحی مقام ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے پرزور مطالبے پر سابق پی ٹی ائی حکومت نے چلڈرن پارک منصوبہ شروع کیا تھا، تاہم دو سال ہونے کو ہیں لیکن پارک مکمل ہونے میں نہیں آ رہا۔
مشران علاقہ اور دیگر اہالیان نے حکومت سے منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق