دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے

آئینی ترامیم، دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تندہی پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی اصلاحات پر مبنی آئینی ترامیم پر غور کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے شیڈول کا تعین آئین کی دفعہ 63 اے کے بارے میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں ہوگا۔
اس حکومتی اقدام کے خلاف آئینی ماہرین نے آواز اٹھائی تھی، نظرثانی کی درخواست آئندہ پیر (30ستمبر) کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کا بینچ کرے گا۔
آئینی ترامیم کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تندہی پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جان اور مال کا تحفظ نہیں ہے:سینیٹر شبلی فراز