آئینی ترامیم اگلے ماہ انجام تک

آئینی ترامیم اگلے ماہ انجام تک پہنچانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم اگلے ماہ انجام تک پہنچانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے کہ عدالتی اصلاحات پر مبنی آئینی ترامیم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انجام کو پہنچائی جائیں۔
آئینی ترامیم پر غور کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جا رہے ہیں۔ آئین کی دفعہ 63 اے کے بارے میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں شیڈول کا تعین ہوگا۔
مذکورہ بینچ اس عدالتی فیصلے پر نظرثانی کررہا ہے جس میں عدالت نے مبینہ طور پر 2022ء میں اس آئینی دفعہ میں تحریف کر کے آئین کو از خود تحریر کر ڈالا تھا۔
آئینی ترامیم کی رو سے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں بدلنے پر اسے نااہل قرار دینے سمیت اس کا ووٹ بھی ناقابل شمار تصور کیا جائَے گا۔ اس کے خلاف ملک بھر میں آوازیں بلند ہونا شروع ہوئی ہیں۔
سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پرکٹیشنر آرڈیننس کو پارلیمانی ایوانوں کی آگاہی کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئینی ترامیم اگلے ماہ انجام تک پہنچانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے کہ عدالتی اصلاحات پر مبنی آئینی ترامیم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انجام کو پہنچائی جائیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا