پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ

پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

ویب ڈیسک: پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن نے بڈنگ کی تاریخ ایک مہینہ بڑھا کر 31 اکتوبر کردی ہے۔
اس مخصوص معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے مطابق معاہدے پر دستخط کیلئے 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نجکاری کمیشن کی جانب سے بڈنگ کی پیشگی رقم کے لیے 28 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مہینہ کی توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگےگا۔
اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی، یکم اکتوبرکو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔
یاد رہے کہ پی آئی اے نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی