رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی

رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے، گنڈاپور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعدد رہنماؤں کو وارننگ، رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعدد رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر جلسہ عمران خان کی ہدایت پر منعقد ہو رہا ہے، کچھ رہنماؤں کی جلسوں میں عدم دلچسپی کی شکایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک کے مطابق ورکرز کو باہر نہ نکالنے کی شکایت بھی ہیں، عمران خان کیلئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ ہر جلسہ و جلوس کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر رہنما کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں، جلسے چونکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہو رہے ہیں اس لئے صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو ہی پیش کروں گا۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ راولپنڈی احتجاج میں بھرپور انداز میں ورکرز کو نکالا جائے، ہر جلسہ اہم ہوتا ہے کسی جلسے کو غیر سنجیدہ نہ لیا جائے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری کی گئیں، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جلسہ کے لئے ہر ضلع سے نمائندہ 35 سے 45 گاڑیاں نکالے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام قافلے پشاور سے 10 بجے نکلیں گے، تمام قافلے 11 بجے صوابی میں جمع ہونگے جہاں سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی متعدد رہنماؤں کو وارننگ، رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے لندن روانگی کا امکان