احساس منصوبوں پر کام شروع

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
15 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے احساس منصوبوں میں احساس روزگار، احساس ہنر، نوجوان روزگار و دیگر منصوبے شامل ہیں جن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے ان احساس منصوبوں میں پرائیویٹ شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احساس نوجوان روزگار سکیم کے تحت 1 کروڑ روپے تک قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا کاروبار شروع کرنے یا کاروبار کی توسیع کیلئے 2 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا، احساس ہنر پروگرام میں نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
صوبائِی مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بلاسود قرضوں سے صوبے کے نوجوان چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے ان احساس منصوبوں میں پرائیویٹ شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا کاروبار شروع کرنے یا کاروبار کی توسیع کیلئے 2 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا، احساس ہنر پروگرام میں نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان