عمران خان نے 90 دن قید

عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں قید کو ایک سال ہو گئے، اس دوران عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے۔
اڈیالہ جیل میں 365 دن قید میں بانی پی ٹی آئی کی 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں، رہنماؤں اور اپنے وکلا سے 100 سے زائد ملاقاتیں کیں۔
365 دن قید کے دوران عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے، ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کر سکے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ایک ہزار گھنٹے کورٹ کی سماعتوں میں گزارے، اس ایک سال میں صرف دانت میں درد کی شکایت ہوئی۔
ایک سال کے دوران انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جبکہ اس دوران انہیں 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق 365 دنوں کی اس قید میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، جبکہ پورے ایک سال کے دوران بانی پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں قید ایک سال کے دوران عمران خان نے قید تنہائی بھی گزاری، جبکہ وہ 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  100سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں