کاروبار سربمہر، پراپرٹی ضبط

کاروبار سربمہر، پراپرٹی ضبط، ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا

ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی مد میں بڑے ٹیکس گیپ کے انکشاف پر ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاروبار سربمہر، پراپرٹی ضبط اور دیگر سخت اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا ہے۔ اس پر حکومت کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹریشن سے انکارپر کاروبار سربمہر ہوگا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا، ساتھ ہی ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد، پراپرٹی ضبط اور بجلی و گیس کنکشن منقطع کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام کے باعث 25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچرز اور ہول سیلر اور رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹگری میں آئیں گے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور فروخت کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سوات معاملہ اور صوابی دھماکہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، گورنر خیبرپختونخوا