بچے کی نماز جنازہ ادا کردی

صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک: صوابی پولیس سٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پولیس سٹیشن میں جاں بحق ہونے والے بچے اقتدار کی عمر 12 سال بتائی گئی ہے، دھماکے میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
جنازے میں کوئی سرکاری حکام، ضلعی و پولیس انتظامیہ کے نمائندے، حکمران جماعت کے مقامی وزرا، سینیٹر، ممبران اسمبلی اور ضلعی افسران و حکام نے شرکت نہیں کی۔
12 سالہ اقتدار ایریگیشن مسجد میں نمازِ عشا پڑھنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اس دوران مسجد کا مین گیٹ دھماکہک ہونے سے اس پر گر پڑا اور اس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہے کہ صوابی دھماکے کے 7 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، رات گئے ایک اور زخمی کو بھی لایا گیا تھا۔
اس کے بعد مجموعی طور پر ہسپتال میں 11 زخمی لائے گئے جس میں سے ایک جاں بحق، 2 ڈسچارج اور 8 تاحال زیر علاج ہیں۔صوابی پولیس سٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ ایم ڈی کیٹ میں فیل ہو گئے