آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز

آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے باکو کلب کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے تینوں راونڈز میں آذربائیجان کے باکو کلب کو ہرا کر شاندار فتح حاصل کرلی۔
پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کی کوالیفائیڈ خواتین ٹیم چئیرمین کوئٹہ بورڈ اعجاز بلوچ کی سربراہی میں آذربائیجان کے دورے پر تھیں۔
آذربائیجان کے دورے میں چئیرمین خیبرپختونخوا بورڈز کمیٹی پروفیسر نصراللہ خان، چئیرمین مردان بورڈ فرید خٹک، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نظیر اور ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ شمسا ہاشمی بھی شامل تھیں۔
چئیرمین پشاور بورڈ و چئیرمین کے پی بی سی سی پروفیسر نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین ٹیم کا آذربائیجان ٹیم کو ہرانا بڑا کارنامہ ہے، یہ کامیابی ہماری خواتین کھلاڑیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے آذربائیجان میں کامیابی حاصل کر کے قومی پرچم بلند کیا، جو مبارکباد کا متقاضی ہے۔
یاد رہے کہ آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے تینوں راونڈز میں آذربائیجان کے باکو کلب کو ہرا کر شاندار فتح حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما