سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی اور اس کے ساتھ ہی 14 سمتبر کی وضاحت پر نظر ثانی درخواست دائر کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت کے لیے 25 جولائی کو درخواست دائر کی گئِی تھی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا، نہ ہی عدالت نے تحریک انصاف کی دستاویزات پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر بعد میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف پی ڈی اے ملازمین کا احتجاج