لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ

لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ

ویب ڈیسک: لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، عالمی ہوم سیاحت کے موقع پر حکومت سے علاقہ کے مشران کی جانب سے قیام امن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
علاقہ مشران نے کہا کہ لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، ایسے میں اہالیان علاوہ سمیت علاقہ کے مشران نے عالمی دن کے موقع پر حکومت سے سیاحتی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
امن و امان کی قیام، ذرائع آمد و رفت کی بہتری اور ہوٹلنگ کے شعبے پر توجہ دینے کے مطالبات بھِی پیش کئے گئے۔
وادی لڑم سطح سمندر سے ساڑھے سات ہزار جبکہ شاہی بن شاہی 10 ہزار فٹ بلندی پر واقع جنت نظیر پہاڑی سلسلے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے گزشتہ برس جڑواں اضلاع اپر اور لویر دیر بشمول چترال کا دورہ کیا اور وہاں کے ماحول سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی