پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا

نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب،پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آتے ہی پاکستانی وفد نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔
وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلئے مدعو کیا گیا۔
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک سربراہ بھی پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنمائوں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کیا ۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ اور یوکرین میں خطرناک لڑائی جاری ہے، ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لویردیر سیاحوں کیلئے جنت نظیر علاقہ ہے، مشران کا قیام امن کا مطالبہ