اے ایل پی سینٹرز قائم

صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہنگامی بنیادوں پر درس و تدریس کا فوری عمل شروع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز میں ان طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائِے گا جو کہ تعلیم سے محروم ہیں یا ڈراپ اؤٹ ہو چکے ہیں۔
صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز میں ان رہ جانے والے بچوں کو داخل کروا کر ان کو خصوصی کورس پڑھا کر مختصر مدت میں میٹرک کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کے لیے بلڈنگ کی تعمیر اور دیگر پیچیدہ مراحل سے گزرنا نہیں ہوتا، بلکہ ان کمیونٹی سینٹرز میں عمارت کمیونٹی کی طرف سے مہیا کر کے فوری طور پر سکول کو فعال بنایا جاتا ہے۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے اے ایل پی سینٹرز میں ہمارے 2 لاکھ 85 ہزار 866 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان میں ایک لاکھ 78ہز 176 طالبات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کل 6461 سینٹرز قائم ہیں جن میں خواتین کے لیے 5396 سنٹرز مختص ہیں اور ہمارے ان سینٹرز میں کل 7 ہزار 773 اساتذہ کرام بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ باتیں صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے محلہ بہادرخیل کرنل شیر کلے صوابی میں اے ایل پی سینٹر کے افتتاع کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کے لیے بلڈنگ کی تعمیر اور دیگر پیچیدہ مراحل سے گزرنا نہیں ہوتا، بلکہ ان کمیونٹی سینٹرز میں عمارت کمیونٹی کی طرف سے مہیا کر کے فوری طور پر سکول کو فعال بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید