بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد

بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ کا رہائشی قتل کر دیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل میں ہونیوالی اس فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے، جسے فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
ضلع مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ کا رہائشی قتل کر دیا گیا ہے۔ مالاکنڈ لیویز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے بناپرپیش آیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید