درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود

درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، راستے میں قافے کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی گئی لیکن ہر بار کی طرح انہیں اس بار بھی ناکامی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درباری وزراء کے چیلنج کے بعد دوسری بار اٹک کراس کر کے دکھا دیا، برہان کے مقام پر شیلنگ کر کے قافلے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوامی سمندر کے سامنے کنٹینرز ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں، کنٹینرز ہٹاکر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راستے میں مزید رکاوٹیں بھی ہٹا کر آگے بڑھیں گے، عوامی سونامی کے آگے یہ رکاوٹیں ہیچ ہیں۔
صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل لوٹنا اور سیاست کے لئے استعمال کرنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، درباری وزراء کی پریس کانفرنسز سے ان کا خوف عیاں ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دل کے مریضوں کیلئے بغیر سینہ کھولے ایک اور کامیاب سرجری متعارف