حسن نصر اللہ کی شہادت

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک: اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔
گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پر اسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیل فوج کی جانب سے کچھ دیر قبل بیروت پر ہونے والے حملے میں حزب اللہ سربراہ کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کی اس وقت تردید کی گئِی تھی۔ تاہم اب حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔
حزب اللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جنگ رک گئی ہے بلکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے حزب اللہ لبنان، اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً روزانہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے باکو کلب کو ہرا دیا