5e9072ebbab74

مُلک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد: مُلک بھر میں کووڈ19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کر رہے ہیں، این سی او سی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مُلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری،

مزید پڑھیں:  مشال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری

بریفنگ کے دوران مُلک بھر میں 1252 مارکیٹوں, 12 انڈسٹریز, 1148 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی،ٹیسٹنگ, ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت پورے مظفر آباد شہر میں 2 لاکاح سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا،ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت اسلام آباد کے بھی 50 ہزار آبادی والے 2 سیکٹرز کو بھی سیل کیا گیا،ٹیسٹنگ ٹریسنگ اور کورنٹائن پالیسی کے تحت مُلک بھر میں 1200 دیگر مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف