بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے۔ اجلاس میں جے شنکر کی شرکت کی تصدیق بھارتی دفتر خارجہ نے کر دی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر 15 ،16 اکتوبر کو ہونے والے سمٹ میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں کے حوالے سے کچھ دنوں تفصیلات بتائی جائیں گی۔
یاد رہے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم اس وقت بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان آئینگے۔ اجلاس میں جے شنکر کی شرکت کی تصدیق بھارتی دفتر خارجہ نے کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج