ملک میں چاند نظر آ گیا

ملک میں چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی

ویب ڈیسک: ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی 1446 ہجری کل 5اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گی ۔
ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں چاند دیکھنے کے حوالے سے آنے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا ۔
چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سیلاب امداد کا غلط استعمال: امریکہ نے بلاول کا بیان کا نوٹس لے لیا