شمالی وزیرستان میں جھڑپ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 6جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق )واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وا م میں پیش جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
ایس آئی پر آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6جوان بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف کارروائی 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہید ہونے والے دیگر 5 جوانوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کا تعلق فیصل آباد سے ہے جب کہ دیگر پانچ جوانوں کا تعلق خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شرپسندوں کی ایک اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا