حسن نصراللہ کی امانتاً تدفین

حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی

ویب ڈیسک: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے شہید سربرا ہ حسن نصراللہ کی عارضی طور پر خفیہ مقام پر امانتاً دفن کردی گئی ہے تاہم حزب اللہ کی جانب سے تردید کی گئی ہے ۔
اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی درخواست بتایا کہ حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لیے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سوگواروں کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا کہ حسن نصر اللہ کو عارضی طور پر خفیہ مقام پر سپردِ خاک کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع