جے شنکر احتجاج میں مدعو

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پی ٹی آئی کے احتجاج میں مدعو

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں مدعو کر لیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک پہنچیں گے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو چائے پلائیں گے، ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا۔
خیال رہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسلام آباد اور لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روزہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں، اراکین طلب