کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، محسن نقوی بدحواسی میں بھونڈے قسم کے الزامات لگارہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے قافلے میں پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں،افغان باشندوں کی موجودگی کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے ۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، علی امین کے قافلے کی جانب سے فائرنگ کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، علی امین کے نہیں جعلی حکومت کے عزائم کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین کے عزائم خان کی رہائی اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہے۔محسن نقوی اپنی جعلی حکومت کی ذمے داری وزیراعلیٰ پر نہ ڈالیں۔
کہ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، ریڈ لائن جعلی وفاقی حکومت نے کراس کی ہے،محسن نقوی بدحواسی میں بھونڈے قسم کے الزامات لگارہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کل پٹواریوں کو اسلحہ تھماکر الزام پی ٹی آئی پر عائد کردیا گیا۔ آج افغان باشندوں کی احتجاج میں شمولیت کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ خیبرپختونخوا سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محسن نقوی جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کرسکتے علی امین کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹروے پر نہیں گزارتے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ:6جوان شہید ،6دہشت گرد بھی مارے گئے