وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ

وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

ویب ڈیسک: وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے تھانہ چنارک کے علاقے پستونی میں ایف سی 154 ونگ کے اہلکار قریبی بارانی ندی میں معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران گھات لگائے مسلح دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے فائرنگ کر دی۔
دہشتگردوں کی اچانک فائرنگ کے نتیجے میں 7 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل روانہ کر دیا گیا ہے، جاں بحق اہلکاروں میں نائس لائک جلال خان ، عارف اللہ ، رحمان چمکنی ،عمران ، مصطفی چمکنی جاوید خان اور اویس شامل ہیں۔
ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یہ علاقہ ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی کے قریب واقع ہے، وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار ٹانک