سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں

سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا مالی بحران کے باعث سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں بارے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے نامزد اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کوارڈینیٹر) کے ساتھ تفصیلات شیئر کریں۔
خیبرپختونخوا مالی بحران کے باعث سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں بارے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ معلومات ارسال ہونے کے بعد رواں ماہ مالی امور سے متعلق اجلاس میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا کریں گے، جس میں تمام سرکاری محکموں کے مالی اموراور انتظامی امور پر غور و خوض کیا جائَے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی