گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ

علی امین گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی روپوش ہوئے

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی خود ہی روپوش ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور انہیں سیاست کا موقع ملے۔ علی امین گنڈا پور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی خود روپوش ہوئے۔
رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ لوگ چاہتے تھے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی پولیس آپس میں ٹکرائے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ آئے تھے، اب بھی خود ہی روپوش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی حقیقت آشکار