علی امین گنڈا پور کی نااہلی

علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ اختیارات کا ناجائز استعمال، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیحلاف رٹ دائر کی گئی ہے.
درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل کیا جائے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کئے، وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز شخص سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے دائر درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی، جو تشویش ناک ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی درخواست میں کی گئی ہے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلی کے ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری وسائل کے استعمال کی ریکوری کی جائے۔
ادھر سرکاری وسائل اور احیتارات کے ناجائز استعمال پر پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کیحلاف رٹ دائر کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ اختیارات کا ناجائز استعمال، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیحلاف رٹ دائر کی گئی ہے.
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کئے، وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز شخص سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  سرکاری محکموں سے اراضی اور عمارتوں سے متعلق تفصیلات طلب