صوبائی حکومت کو صوابدیدی فنڈز

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو صوابدیدی فنڈز استعمال سے روک دیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو صوابدیدی فنڈز استعمال سے روک دیا۔
وزیرِاعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، اس دوران عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں وضاحت کی گئی ہے کہ صوابدیدی فنڈز کو سالانہ ترقیاتی پلان میں شامل کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے بلاک ایلوکیشن فنڈز کے استعمال کو مسترد کیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اے ڈی پی پالیسی میں ترمیم کی ہے،عدالت نے صوبائی حکومت سے 9 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
ادھر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو صوابدیدی فنڈز استعمال سے روک دیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی