اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں

اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، گنڈاپور

ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کی ریاستی دہشتگردی اور جارحیت کا سلسلہ گذشتہ ایک سال سے مسلسل جاری ہے، اسرائیل کی ناجائز حکومت نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دھرلے سے جاری ہیں، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان مِں کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس نسل کشی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ فلسطین کا مسئلہ فلسطینی عوام کی خواہشات اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم کو اس مسئلے کے پائیدار حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور یہاں کے عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہم اسرائیل جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی افواج کی جانب سے غزہ میں‌تباہی پھلائی جا رہی ہے، فلسطین کے تمام علاقوں میں‌ اتنا بارود برسایا گیا ہے کہ جتنا دیگر کسی بھی جنگ میں نہیں‌برسایا گیا ہوگا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ