خیبر میں بارش ژالہ باری

خیبر میں بارش ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں شدید بارشوں و ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میںسے ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
اسی طرح تحصیل جمرود کے علاقہ علی مسجد میں سیلاب میں چار بجے بہہ گئے جن میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
سیلابی صورتحال کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ جگہ جگہ بند جبکہ ایک گاڑی بھی بہہ گئی ۔
شدید بارشوں و ژالہ باری سے موسم خوشگوار و ٹھنڈا ہوگیا جبکہ گرمی کا زور ختم ہوگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہروں میں 3دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری