اقبال وزیر سمیت 3گرفتار

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،ایم پی اے اقبال وزیر سمیت 3گرفتار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے پر ایم پی اے اقبال وزیر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ہدایت پر اسمبلی کے سکیورٹی اسٹاف نے تینوں افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں رکن اسمبلی اقبال وزیر، بھتیجا محب اللہ اور رشتہ دار نقیب اللہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ہے۔
اس دوران دونوں فریقین کی جانب سے سخت زبان کا استعمال بھی کیا گیا۔
اس سے قبل اسپیکر اسمبلی نے دونوں ایم پی ایز اقبال وزیر اور نیک محمد کو اپنے چیمبر میں بلا کر معاملہ صلح صفائی سے حل کرنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔
بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا ۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردانہ کارروائی پاک چین دوستی پر حملہ تصور کرتے ہیں، دفتر خارجہ