کالعدم پی ٹی ایم جلوس روکنے

بنوں: کالعدم پی ٹی ایم جلوس روکنے کیلئے کنٹینر لگا کر راستے سیل

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں کالعدم پی ٹی ایم جلوس روکنے کیلئے کنٹینر لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے۔
پولیس نے روڈ پر کنٹینر لگا کر اسے بند کر دیا، جلوس روکنے کیلئے مختلف مقامات پر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں یونیورسٹی اور کالجز کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا۔ اس دوران پی ٹی ایم کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں درجنوں کارکن گرفتار ہو گئے۔
کالعدم پی ٹی آیم جلوس روکنے کیلئے نہ صرف کنٹینر لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے ہیں بلکہ پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
ڈی پی او نے اس حوالے سے بتایا کہ شمالی وزیرستان سے پی ٹی ایم کے بڑے جلوس کی آمد پر اقدامات اٹھائیں گئے ہیں۔
ضلع بنوں میں کالعدم پی ٹی ایم جلوس روکنے کیلئے کنٹینر لگا کر راستے سیل کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری