وزارت توانائی اور آبی وسائل ضم

وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا حتمی فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اربوں روپوں کی بچت کیلئے وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔
وزارت آبی وسائل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔
دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا۔
ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی جب کہ اضافی اسٹاف ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔
مزید برآں وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،2ارب ڈالرکے معاہدے متوقع