پولیس کو دیئے گئے اختیارات واپس

وزیراعلیٰ علی امین نے پولیس کو دیئے گئے اختیارات واپس لے لئے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں خیبر پختونخوا پولیس کو دیئے گئے اختیارات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واپس لے لئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس کے گریڈ 18 اور 19 کے تبادلوں کا اختیار وزیراعلیٰ کو منتقل کردیاگیا ، خیبر پختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ 2017میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔
صوبے میں 2017میں اختیارات وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس کو منتقل کیے گئے تھے،ترمیم کی منظوری کے بعد اختیارات دوبارہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہو جائیں گے۔
ترامیم کو منظوری کے لیے آج ہی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
پولیس ایکٹ میں ترامیم کے بعد خیبر پختونخوا میں آئی جی سے اعلیٰ پولیس افسران کی تقرری وتبادلوں اور ان کو سزا دینے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔
مذکورہ اختیارات پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے دور میں آئی جی کو دیے گئے تھے جنہیں علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے ذریعے واپس لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ اٹک میں عمران خان اور علی امین کے خلاف مقدمہ درج