سٹے آرڈر دینے پر سول جج معطل

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے آرڈر دینے پر سول جج معطل

ویب ڈیسک: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے پر سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کردیا گیا ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کرہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم جاری کردیا گیا ۔
سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے آج سینیئرسول جج انعام اللہ کوہائیکورٹ بھی طلب کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں سال جون میں نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال تمام ریسٹورنٹس 3ماہ میں مکمل ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلاول کی فوجی عدالتوں اورمخصوص نشستوں سےمتعلق آئینی ترامیم کی مخالفت