دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

تربت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،280کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 280کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمدکرکے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد 280 کلوگرام ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد تربت میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا