قائدین کی اہم بیٹھک

آئینی ترامیم :پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کی اہم بیٹھک

ویب ڈیسک: چھبیسویں مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان اہم بیٹھک ہو ئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا، وفد میں سلمان اکرم راجہ، رئوف حسن اور حامد خان بھی شامل تھے۔
ملاقات کے موقع پر جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل غفور حیدری، مولانا عبدالواسع، اسلم غوری اور محمود شاہ بھی موجود تھے۔
رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر مشاورت ہوئی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان اور سینیٹ کے اجلاس 18اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاسوں میں آئینی ترامیم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبر چلی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم جے یو آئی کے سینیٹر اور لیگل ٹیم کے ممبر کامران مرتضیٰ نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ۔
خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کاپی ٹی ایم کواجتماع کی اجازت دینےسے انکار