4سکیورٹی اہلکار معطل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی ، 4سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ممبران کے درمیان لڑائی کے معاملے پر اسمبلی کے 4سکیورٹی اہلکار معطل کردیئے گئے ۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق معطل کئے جانے والے سکیورٹی اہلکاروں پر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کو پکڑنے کا الزام ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران مذکورہ اہلکاروں نے مجھے پکڑا ہوا تھا اور مخالفین تشدد کر رہے تھے۔
معاون خصوصی برائے ریلیف کی جانب سے مذکورہ سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سپیکر کو شکایت کی گئی تھی ۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق 4اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا۔
سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد کو دیکھنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی تجارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،2ارب ڈالرکے معاہدے متوقع