سیف سٹی پراجیکٹ

سیف سٹی پراجیکٹ، خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں عرصہ سے زیر التواء سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار پھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ منصوبے پر ایک بار پھر سے کام شروع کرنے کی تیاری کر لی گئی۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں منصوبے کو پشاور و حیات آباد میں شروع کیا جائے گا۔
دستاویز میں یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی منصوبے پر 16 ارب روپے سے زیادہ کی خطیر لاگت آئے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈی آئی خان، لکی مروت، شمالی وزیرستان اور بنوں میں اس منصوبے کو شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
پراجیکٹ کے حوالے سے جاری دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے جدید مشینری اور آلات کے ذریعے نمٹا جائے گا تاکہ ان کی بیخ کنی ہو سکے، جرائم کا ریکارڈ رکھنے کے لئے جدید بیک اپ سسٹم بھی اس کا حصہ ہوگا، منصوبے سے جرائم کا خاتمہ، دہشت گردوں کی بروقت شناخت میں آسانی رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نوح بٹ کامن ویلتھ مقابلوں میں‌چاروں گولڈ میڈلز جیت گئے