ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں ٹائٹل

پاکستانی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں ٹائٹل جیت لیے

ویب ڈیسک: پاکستان سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی اپنی کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لیے۔
ماہنور علی نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش انڈر 13کے فائنل میں ٹاپ سیڈ ہنگری کی پلیئر کو شکست دی۔
ہنگری کی پلیئر کرسٹینا کن ماہنور علی کے خلاف بے بس دکھائی دیں،پاکستانی پلیئر نے مقابلہ 11 ایک، 11 ایک اور 11 صفر سے اپنے نام کیا۔
اسی طرح ماہنور کی بڑی بہن مہوش نے بھی ہنگری جونیئر میں انڈر 17 ٹائٹل جیتا، مہوش نے ٹاپ تھری کے گروپ کے دونوں میچز جیت کر ٹائٹل جیتا۔
ٹاپ تھری کے دوسرے میچ میں مہوش نے ہنگری کی تمارا پیسکاریسکو کو شکست دی، مہوش نے اپنا آخری میچ 11۔5، 11۔2 اور گیارہ ۔2 سے جیتا۔
ٹاپ تھری کے پہلے میچ میں مہوش نے سیکنڈ سیڈ بریگیٹا کوواکس کو شکست دی تھی،مہوش علی نے اس سے قبل گروپ سی کے دونوں میچز بھی با آسانی جیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں90ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ کا امکان