تجوڑی بازار میں دھماکہ

لکی مروت، تجوڑی بازار میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے تجوڑی بازار میں دھماکہ ہواہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تجوڑی بازار میں نالے پر بنے پل کے نیچے رکھے گئے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ پولیس گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، تجوڑی بازار میں دھماکہ سے قریب گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  سی پیک فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، محمد اورنگزیب