بنوں میں پولیس لائنز پر حملہ

بنوں میں پولیس لائنز پر حملہ ،4پولیس اہلکار شہید،5دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پردہشت گردوں نے حملہ کردیا ،فائرنگ کے تبادلے میں 4پولیس اہلکار شہید ،5دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے لئے آرمی اور پولیس افسران پولیس لائنز میں موجود تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسے اور اندر جاکر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں4 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا اور بھرپورجوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔
امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صیہونی جارحیت کے باعث وسطی غزہ میں مزید 13فلسطینی شہید